
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور سابق صوبائی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ حکومت مفلس شہریوں پر رحم اور انہیں ریلیف فراہم کرے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ ایک بیان میں علیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت مفلس شہریوں پر رحم اور انہیں ریلیف فراہم کرے، امراء پران مالی حیثیت دیکھتے ہوئے ڈائریکٹ ٹیکس عائد اور وصول کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت 200 یونٹ تک بجلی فری اور موٹرسائیکل کیلئے پیٹرول سستا کرے، موٹرسائیکل اور بڑی گاڑی سے پیٹرول کی یکساں قیمت وصول کرنا انصاف نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی کا بل وصول نہیں کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News