 
                                                      سندھ اسمبلی میں ارکان کی غیرحاضری؛ اجلاس جمعرات تک ملتوی
سندھ اسمبلی کا اجلاس ارکان کی عدم دلچسپی کی نظر ہو گیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کی حاضری انتہائی کم رہی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے تحلیل ہونے میں اب محض چند دن رہ گئے ہیں لیکن منتخب ایوان کے آخری دنوں میں بھی ارکان کی ایوان کی کارروائی سے عدم دلچسپی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ایک گھنٹہ 55 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔
اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہے، صرف پانچ ممبر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اجلاس دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تھا، پھر بھی ارکان کی تعداد اتنی کم ہے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی غیر حاضری کے پیش نظر اسپیکر آغا سراج درانی نے اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 