Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلیل عباس جیلانی کی امریکی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات

Now Reading:

جلیل عباس جیلانی کی امریکی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات

جلیل عباس جیلانی کی امریکی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی نیویارک میں بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ میں امریکی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں نگران وزیر خارجہ نے اقتصادی مواقع اور شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔

نگران وزیر خارجہ نے عالمی کاروباری اور صنعتی برادری کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور حالیہ برسوں میں شدید چیلنجز کے باوجود پاکستانی مارکیٹ کی لچک کو اجاگر کیا۔

جلیل عباس جیلانی نے وزیر خارجہ نے حکومت پاکستان کی طرف سے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور کان کنی، سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اہمیت پر زور دیا۔

نگران وزیر خارجہ نے سرمایہ کاروں کو ایک محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرنے، قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے ثابت قدم عزم کا یقین دلایا۔

Advertisement

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے استحکام کے اقدامات قوم کو معاشی بحالی اور ترقی کی طرف لے جا رہے ہیں، امریکی کاروباری ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر