Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی کے ملزمان کے روزانہ ٹرائل پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

9 مئی کے ملزمان کے روزانہ ٹرائل پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ
محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 مئی کے ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عملدر آمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں 9 مئی اور جڑانوالہ کے واقعات سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تین وزراء اور اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم کو جڑانوالہ کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی اور 9 مئی کے واقعات پر لاہور کے تمام چالان تین روز میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ جڑانوالہ میں 9 گرجا گھروں کی تعمیر و تزئین مکمل ہو چکی ہے۔ صوبائی وزراء منصور قادر، بلال افضل، اظفر علی ناصر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور سیکرٹری اوقاف جڑانوالہ کا دورہ کریں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جڑانوالہ میں دیگر 13 گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی دوہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement

اجلاس میں صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے کمشنرز اور آر پی آوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر