
شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے میجر، سپاہی کی نماز جنازہ ادا
شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف نے گذشتہ روز میرانشاہ میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، ان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
شہدا کہ نماز جنازہ میں اعلیٰ سول و عسکری حکام کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News