
سندھ میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں اہم پیشرفت
سندھ میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چيف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لئے 28 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دیا، جس کے چیئرمین ڈی جی مائنز اینڈ منرلز مقرر کیے گئے ہیں۔
ارکان میں مہران، سندھ اور داؤد انجنیئرنگ یونیورسٹیز کے ماہر جیالاجسٹ شامل ہیں جبکہ محکمہ ثقافت، نوادرات، جنگلات، ماحولیات، ترقی منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کے افسران بھی ٹاسک میں شامل ہیں۔
ٹاسک فورس کے ٹرمس آف رفرنس نے تعین، سہ ماہی اسٹیک ہولڈرز کو کارکردگی رپورٹ دینے کی ہدایت دی دی ہے۔
اس کے علاوہ میڈیا میں منفی پروپگنڈہ، اسباب، قبائلی گروہوں کی مداخلت، سیکیورٹی معاملات کا تعین بھی ٹاسک کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
ٹاسک فورس صوبہ بھر مین کول کے علاوہ تمام معدنی وسائل کا سروے کرے گا اور کان کنی کو فروغ دینے سے متعلق رپورٹس مرتب کرکے حکومت کو پیش کرے گا۔
معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے مواقع اور روزگار کے ذرائع بھی تجویز کیے جائیں گے جبکہ ٹاسک فورس قابل ضروری مہارت رکھنے والے ارکان شامل کر سکے گا۔
خیال رہے کہ چیئرمین کی غیر موجودگی میں وائس چیئرمین کو ٹاسک فورس کا کام سنبھالنے کا ختیار بھی تفويض ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News