پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس کا مشترکہ آپریشن؛ بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی
پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بحر ہند میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا جس کے دوران 10 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں اور 9.5 ٹن منشیات ضبط کی گئیں، ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 111.39 ملین ڈالر ہے۔
ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
پاک بحریہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
