پی آئی اے کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں سول ایوی ایشن کا اہم کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے پی آئی اے کو آیاٹا سے ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا۔
سی اے اے نے پی آئی اے کو ایک ارب روپے دیے جس سے آیاٹا کو ادائیگی کی گئی، ایک ارب روپے فوری ادا نہ ہوتے تو پی آئی اے آیاٹا کے سامنے ڈیفالٹ ہو جاتا جس سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بند ہو جاتا۔
پی آئی اے نے سی اے اے سے موصول ایک ارب روپے فوری طور پر آیاٹا کو ادا کر کے اپنے آپ کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا۔
پی آئی اے میں مالی بحران کے باعث آیاٹا کو سروس کی مد میں ادائیگی نہیں ہو سکی تھی، سی اے اے نے فوری طور قومی ایئرلائن کی مالی مدد کی۔
ڈی جی سی اے اے کا کہنا ہے کہ فنانس ڈویژن کی ہدایت پر پی آئی اے کو ایک ارب روپے دیے گئے، پی آئی اے کو این بی پی اور عسکری بینک سے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
