Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد؛ نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد؛ نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی جس کا محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عید میلاد النبی ﷺ پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 11 ربیع الاول (28 ستمبر جمعرات) اور 12 ربیع الاول (29 ستمبر بروزہ جمعہ) کو کراچی سمیت سندھ بھر میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر کے بچوں، بزرگ شہریوں، یونیفارم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں/ سیکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں، ضروری خدمات کے ملازمین اور صحافیوں پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں عید میلاد النبیﷺ 29 ستمبر جمعہ کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر