
مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمت میں مزید کمی کے بعد آٹا فی کلو 138 روپے کا ہو گیا۔
سابق صدر فلور مل ایسوسی ایشن جنید عزیز نے کہا کہ فلور ملز پر آٹے کی قیمت 140 روپے سے کم ہو کر 138 روپے تک آ گئی ہے، اس وقت مقامی گندم مہنگی ہے لیکن روس سے گندم آنے کے بعد آٹے کی قیمت مزید کم ہو جائے گئی۔
انہوں نے کہا کہ مقامی پیدواری گندم کی قیمت 125 روپے فی کلو سے کم ہو کر 119 روپے تک آگئی ہے، امپورٹڈ گندم اس وقت 110 روپے سے 111 روپے تک ایکسپورٹی ہو رہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ روس کی گندم کا معیار مقامی گندم سے کم ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن گندم امپورٹ نہ کریں ورنہ ریٹ کم ہونے کے بجائے بڑھ جائے گا، حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں ہے، یہ کام نجی شعبے کو کرنے دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News