
نگران وزیر خزانہ سے پاکستان برنس کونسل کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے پاکستان برنس کونسل کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان برنس کونسل (پی بی سی) نے اسمگلنگ کے خلاف اقدامات اور روپے کی قدر کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ نگران وزیر خزانہ نے ٹیکس بیس بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر زور دیا اور کہا کہ معاشی بہتری کیلئے یہ اقدامات ضروری ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شمشاد اختر نے مزید کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی گورننس کا نظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News