Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت بلوچستان کا صوبہ بھرمیں لینڈ مافیاز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت بلوچستان کا صوبہ بھرمیں لینڈ مافیاز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت بلوچستان کا صوبہ بھرمیں لینڈ مافیاز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت بلوچستان نے صوبے بھرمیں لینڈ مافیاز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے  کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے صوبہ بھرمیں لینڈ مافیاز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور جن گھروں میں کمرشل سرگرمیاں  ہورہی ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

نگراں صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے نگراں وزیر خزانہ  امجد رشید کے ہمراہ  کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  بلوچستان میں زمینوں پر قبضے کے حوالے سے بہت شکایات آرہی ہیں،شہریوں کی آباؤ اجداد کی زمینوں  پر قبضہ مافیا کی سرپرستی میں سیاسی شخصیات بھی ملوث ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے دورہ کوئٹہ میں زمینوں پر قبضے کے مسائل کے حل کی ہدایت کی تھی، نگراں وزیراعلٰی کی بھی قبضہ مافیا کےخلاف کارروائی کی ہدایات ہیں، چاہے سرکاری اراضی پرقبضےکامعاملہ ہویانجی زمین پر،قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر بھی قبضہ ختم کروائیں گے، اس سلسلے میں صوبے میں  لینڈ مافیا کے خلاف ڈیٹا یکجا کررہے ہیں،عوام کی سہولت کے لئے کمشنر آفس میں شکایت سیل قائم کیا ہے، لینڈ مافیا اور اس میں ملوث اہلکاروں کےخلاف بلاتفریق قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

Advertisement

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر