Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کا فوجی چوکیوں پر حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک

Now Reading:

پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کا فوجی چوکیوں پر حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر

پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں نے 2 پاکستانی چوکیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جدید ہتھیاروں سے لیس بڑی تعداد میں دہشت گردوں نے خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے نورستان اور کنڑ صوبوں کے گووردیش، پتیگال، برگ متل اور بتاش کے علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور ارتکاز کا پتا پہلے ہی لگا لیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خطرے کے باعث پاکستانی چوکیاں پہلے سے ہی چوکسی کی حالت میں تھیں، بہادر سپاہیوں نے بے جگری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور ان کا حملہ ناکام بنایا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بہادر فوجیوں نے حملوں کو پسپا کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا، پاکستانی دستوں کی جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے 4 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا، علاقے میں کلیننگ آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ہر قیمت پر دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم کو تقویت بخشتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چترال کے بہادر عوام بھی دہشت گردوں کو علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت کے خلاف سیکورٹی فورسز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر