 
                                                      ہر سیاسی جماعت کا مطالبہ عام انتخابات ہونا چاہیے، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی نے غریب عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج ہم قائد عوام کے منشور اور خواب کو پورا کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور چیف جسٹس اپنی مدت پوری کرنے جارہا ہے مگر آج تک قائد عوام کو انصاف نہیں دے سکے، سابق چیف جسٹس نے غریب عوام سے چھت چھینی، آج تک میرا کیس عدالت میں چل رہا ہے مگر انصاف نہیں ملا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری پارٹی نے غریب عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا، آج جو لوگ بے گھر ہوئے تھے انکو اپنے زمین کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، ہم نے عوام کو سکون اور سکیورٹی دلوانا ہے، اگر کوئی جج آئے تو وہ کبھی بھی عوام کو بے گھر نہیں کرسکے گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھٹو کے نعرے کو حقیقت میں تبدیل کیا، ہم اشرافیہ کے لئے کچھ نہیں کرتے، جو کچھ کرتے ہیں ہم عوام کے لئے کرتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم کینسر کا اسپتال بنا رہے ہیں جو اگلی حکومت میں افتتاح کریں گے،اس وقت پاکستان کی عوام تکلیف میں مبتلا ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 