Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنوں خودکش حملہ؛ شہید ہونیوالے سپاہیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Now Reading:

بنوں خودکش حملہ؛ شہید ہونیوالے سپاہیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
آئی ایس پی آر

بنوں میں گزشتہ روز خود کش حملے میں شہید ہونے والے سپاہیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بہادر سپاہیوں نے جانی خیل کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کے خودکش حملے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نماز جنازے میں سینئر حاضر سروس فوجی اور سول انتظامی افسران اور دستوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement

بنوں میں فوجی قافلے کے قریب خودکش حملہ، 9 جوان شہید

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فوجی قافلے کے قریب خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 9 فوجی جوان شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید اور 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ شہداء میں نائب صوبیدار صنوبرعلی بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت بخشتی ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر