
ڈوبی معیشت کو نوازشریف گرداب سے باہر نکالیں گے، جاوید لطیف
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2017 کی ڈوبی معیشت اور ملک کو نوازشریف گرداب سے باہر نکالیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندر غیر آئینی اقدامات کرنے والے 2017کے کردار کو کٹہرے میں لایا جائے تو اس سے قوم کے پیٹ بھوک سے خالی بھر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لیاقت علی خان فاطمہ جناح ذوالفقار علی بھٹو اور نوازشریف کے ساتھ ظلم کو وقتی طورپر سائیڈ پر رکھ دیں تو سوال کروں گا انصاف والے ادارے پر انصاف نہ دینے پر تنقید کرتے ہیں، اگر منصف انصاف کو ایک دو تین کرتے آئین و قانون کے مطابق فیصلے دیتے تو کسی کو کہا جاتا اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ طاقتور افراد آئین و قانون کے بجائے اپنا فیصلہ سنانے کی ہدایت کرتے تو انکار پر نوکری سے ہٹا دیا جاتا ہے، اگر جج فیض آباد دھرنے کا فیصلہ دیتے تو اس کے خلاف ریفرنس فائل کروا دیا جاتا ہے۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ اگر انصاف کرنے والوں کے پیچھے قوم نہیں کھڑی ہوگی تو کس سے انصاف کا مطالبہ کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News