
پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
سابق وزیراعلیٰ پنچاب چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی لاہور کے مقدمہ میں 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنچاب چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی اینٹی کرپشن لاہور کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ان چیمبر سماعت کی،درخواست گزار اپنے وکیل کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کو سیاسی انتقام کا سامنا ہے درخواست گزاروں کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکیں۔
ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی، بیٹے راسخ الہی اور بہو زارا علی کی 20 ،20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پٹیشنرز کو سات دنوں میں لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ ان افراد کیخلاف لاہور میں 19 جولائی 2023 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News