Advertisement
Advertisement
Advertisement

ستمبر 1965 کے واقعات ہمارے لیے ایمان افروز اور سبق اموز ہیں، سلطان چوہدری

Now Reading:

ستمبر 1965 کے واقعات ہمارے لیے ایمان افروز اور سبق اموز ہیں، سلطان چوہدری
سلطان چوہدری

 صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ستمبر 1965 کے واقعات ہمارے لیے صرف قابل فخر ہی نہیں ایمان افروز اور سبق اموز بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 1965 میں پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان نے بیرونی جارحیت کے خلاف ایسی مزاحمت کی تھی جس کے نتیجے میں دشمن کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور اس لحاظ سے یہ دن ہمارے قومی اتحاد کا نشان بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر 1965 کی جنگ دراصل ایک چیلنج تھی جس کو قوم نے قبول کیا اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہماری تاریخ کا ایک یاد گار دن ہے اس روز ہم نے ملی وحدت، یکجہتی اور حب الوطنی کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ ہماری آنے والی نسلیں بھی بجا طور پر اس پر فخرکرتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 اور اس کے بعد آنے والے چند دنوں میں پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے حملہ آور کا غرور خاک میں ملا دیا اور اسکے نا پاک عزائم پاش پاش کردیئے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ستمبر 1965 کے واقعات ہمارے لیے قابل فخر ہی نہیں ایمان افروز اور سبق اموز بھی ہیں، ہماری مسلح افواج نے شجاعت قربانی اور ایثار کے ساتھ ساتھ اعلیٰ جنگی مہارت،حکمت عملی اور نظم و ضبط کے ایسے مظاہرے پیش کیے جن کی مثالیں دنیا کی تاریخ میں کم نظر آتی ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ دفاع وطن کی اس جنگ میں ہماری مسلح افواج کو عوام کی بھر پور حمایت بھی حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام نے اپنے حق کے لیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، بھارت نے نہتے اور بے سروسامان کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے لیکن کشمیری عوام ان مظالم کا بڑی پامردگی سے مقابلہ کر رہے ہیں،  ان کے حوصلے بلند ہیں انشااللہ وہ دن دور نہیں جب وہ اپنی آزادی کی منزل حاصل کر کے رہیں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پرمذاکرات کا عمل اسوقت تک کامیاب نہیں ہو گا جب تک کشمیریوں پر بھارتی افواج کا ظلم و ستم بند نہیں ہوتا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر الجھانے کے بجائے ایسے حالات پیدا کرے تا کہ کشمیری عوام سکھ کا سانس لیں اور مسئلہ کشمیر پر مثبت پیش رفت ممکن ہو سکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ٹرانزکشنز کیلئے آئی ایم ایف بینچ مارک نامکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر