رینجرز کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پاکستان رینجرز (سندھ) کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے کندھکوٹ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تحصیل کندھ کوٹ کے گاؤں اللہ ورایو سے ممدانی گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضےسےمختلف نَوعیت کااسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے، مذکورہ علاقہ بلوچستان قریب اور نوگو ایریا تھا، گرفتار ملزمان ممدانی گینگ کے سہولت کار ہیں، پاکستان رینجرز(سندھ) کا ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
