
سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نواز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے بیان دینے سے پہلے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا انجما دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے، نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی نواز شریف سے متعلق بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں، نواز شریف جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں، اُن کی فکر چھوڑ کر اپنے کام پر توجہ دیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ وزیر داخلہ کا نہیں عوام کا فیصلہ ہوگا، نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News