
کراچی؛ ایام عزا کا الوداعی چپ تعزیے کا جلوس اپنے راستوں پر گامزن
کراچی میں ایام عزا کے سلسلے میں آخری مجالس اور چپ تعزیے کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہونے کے بعد اپنے مقررہ راستوں پر گامزان ہے۔
تفصیلات کے مطابق چپ تعزیے کی پہلی مرکزی مجلس نشترپارک میں اختتام پذیر ہوگٸی، نشترپارک سے چپ تعزیہ کا جلوس برآمد ہوگیا۔
علامہ باقر حسین زیدی نے مجلس کے شرکاء سے خطاب کیا جبکہ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کا دستہ کررہا ہے۔
جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگیا جبکہ جلوس کی گزرگاہ پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گٸی ہے۔
جلوس کی گزرگاہ پر آنے والی گلیوں اور سڑکیں بند کردی گٸی ہیں تاہم سڑکوں اور گلیوں کو بسوں اور واٹر ٹینکر لگاکر بند کیا گیا ہے۔
ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے اور جلوس مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے۔
ٹریفک پلان
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والے ٹریفک تین ہٹی سے جیل چورنگی بھیجا جائے گا، اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والا ٹریفک کشمیرروڈ، سوسائٹی سگنل سے شاہراہ قائدین جاسکتی ہے۔
ٹریفک پولیس حکام نے کہا کہ چھوٹی بڑی کوئی بھی گاڑی گرومندر سے نمائش کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہو اکھارادر میں واقعہ حسینیہ ایرانیہ امام بارہ پہنچے گا۔
حکام نے مزید بتایا کہ چپ تعزیے کا جلوس نشترپارک، شاہ خراسان روڈ، ایم اے جناح روڈ، پریڈی اسٹریٹ، تبت چوک، جامع کلاتھ، بولٹن مارکیٹ سے گزرتا ہوا کھاردر پہنچے گا۔
گرین اور اورنج لائن بس سروس معطل
کراچی میں چپ تعزیہ کے جلوس کے موقع پر گرین اور اورنج لائن بس سروس آج معطل رہے گی۔
ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی اور نشتر پارک کے راستے بند ہونے کی وجہ سے گرین بس سروس کو معطل رکھا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق نشتر پارک، نمائش چورنگی اور ایم اے جناح روڈ پر چپ تعزیہ کے جلوس کے موقع پر سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں اور گرین لائن بس سروس کا مرکزی اسٹیشن بھی نمائش چورنگی پر واقع ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News