
نیب میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
نیب آرڈیننس کالعدم ہوگئی ہے اور نیب بلوچستان نے 30 سے زائد کیسز کی تحقیقات بھی دوبارہ شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے 65 سے زائد ریفرنسز کی تفصیلات احتساب عدالت میں جمع کرادیں جبکہ 30 سے زائد کیسز کی تحقیقات بھی دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تین سابق وزرائے اعلیٰ،سابق اور حاضر پارلیمنٹرینز، بیوروکریٹس و دیگر با اثر افراد کے کیسز شامل ہیں، گریڈ 20 اور 21 کے افسران اور کئی با اثر شخصیات بھی شامل ہیں، اربوں روپے مالیت کرپشن کیسز میں مختلف محکموں بشمول این ایچ اے،کسٹمز، کیو ڈی اے، ریونیو، مائنز اینڈ منرلز محکمے کے کیسز شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں جمع ہونیوالے محکمہ خوراک، پی ڈی ایم اے اور محکمہ صحت کے ریفرنسز پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے، عوام الناس سے فراڈ کرنے والی متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیب ریفرنس کے بعد کوئٹہ کے تین میں سے ایک احتساب عدالت کو ختم کردیا تھا، ایک احتساب عدالت میں حال ہی میں جج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News