سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بھتہ خوری کے سسٹم کا پردہ چاک
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بھتہ خوری کے سسٹم کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھتہ خوری کے مقدمے میں گرفتار ایس بی سی اے کے سینئر بلڈنگ انسپکٹر ضیا عرف کالا کی انٹروگیشن رپورٹ بول نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
بول نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملزم ضیاء کالے نے دوران تفتیش ایس بی سی اے کے کئی نام اگل دیے، ملزم نے ایس بی سی اے کے بھتہ وصول کرنے والے 65 سے زائد افسران کے ناموں سے پردہ اٹھادیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے انٹروگیشن میں انکشاف کیا ہے کہ شہر میں بلڈرز کے تمام منصوبوں سے ایس بی سی اے کی ٹیمیں بھتہ وصول کرتی ہیں، گلشن ٹاؤن ون سے آغا غالب، فاروق حسین سومرو، دانش علی ناریجو، جہانگیر علی منگی اور ریاض حسین جاکرو بھتہ وصول کرتے ہیں۔
انٹروگیشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلشن اقبال ٹو سے وقار ہاشمی، راؤ نثار احمد، ماجد علی منگی اور اسد اللہ چانڈیو بھتہ وصول کرتے رہے، جمشید ٹاؤن ون سے اطہر رفیق، رضا جوش، خالد سومرو، نبی بخش زرداری، سلطان سومرو اور احتشام الحق بھتہ وصول کرتے ہیں۔
ملزم کا کہنا ہے کہ جمشید ٹاؤن ٹو سے نیاز لغاری، جاوید کلہوڑ اور عبدالسلام منگریو بلڈرز سے بھتہ وصول کرتے ہیں، اسکیم 33 کے علاقے سے الطاف حسین سومرو، سید ذوالفقار شاہ، شاہد حسین، سید کامران علی، آصف شیخ اور عدیل قریشی بھتہ وصول کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ صدر ون کے علاقے سے رسول بخش کھوڑو اور انعام الدین بلڈرز سے بھتہ وصول کرتے ہیں اور صدر ٹو کے علاقے سے شکیل احمد جمال، ابریز بلوچ اور رانجھن چانڈیو بھتہ وصول کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نارتھ ناظم آباد ٹاؤن سے قمر امتیاز، مسرور نبی، شہزاد خان کھوکھر بھتہ وصولی میں مصروف ہیں جبکہ ناظم آباد ٹاؤن سے بھتہ مقصود قریشی، زبیر مرتضیٰ، اورنگزیب خان، انیس الرحمان، آصف بھٹو، لئیق بھٹو اور دلیپ وصول کرتے ہیں۔
ملزم نے بتایا کہ گلبرگ ٹاؤن سے بھتہ وصول کرنے کی ذمہ داری ندیم اختر، منظور چانڈیو اور عاطف علی کی ہے جبکہ ضلع وسطی کے کمرشل منصوبوں سے سید وقار حیدر، رفیع رضا، ندیم شیراز اور عاصم حسین انصاری بھتہ وصول کرتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلع کورنگی سے احسن ادریس، عزیر امتیاز، رضوان آرائیں، رضوان شیخ اور کاشف خان بھتہ وصول کرتے ہیں جبکہ شاہ فیصل ٹاؤن میں انس خان، سید تنویر احمد، عمران آرائیں، عمران صدیقی، ذوالفقار بلیدی، خرم رضوان اور رانا اسد بھتہ وصول کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر سے بھتہ وصول کرنے کی ذمہ داری رضی بلگرامی، افتخار احمد، عامر علی، قربان علی جمالی، فاروق زرداری اور آفتاب زرداری کی ہے۔
ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ جو بلڈر ایس بی سی اے افسران کو بھتہ نہیں دیتا اس کا پروجیکٹ مکمل نہیں ہونے دیا جاتا۔
واضح رہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ملزم ضیاء الرحمان عرف کالا کو گلشن شمیم سے گرفتار کیا تھا تاہم ملزم ضیاء الرحمان کو پریڈی کے علاقے میں بلڈر سے 40 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
