Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعظم کا سید علی گیلانی کی برسی پر خراج عقیدت

Now Reading:

نگران وزیراعظم کا سید علی گیلانی کی برسی پر خراج عقیدت
نگران وزیراعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کی دوسری برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے جاری کردہ بیان نگران وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ممتاز کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کو ان کی دوسری برسی پر میرا سلام ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ظلم و ستم اور مشکلات کے باوجود کشمیر کاز سے علی شاہ گیلانی کی وابستگی بے مثال تھی۔

نگران وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میں آزادی اور انصاف کے لیے ان کی زندگی بھر کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج شیر کشمیر سید علی شاہ گیلانی کی دوسری برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ کشمیری حریت  رہنما سید علی شاہ گیلانی کی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

Advertisement

سید علی گیلانی 1929 میں تحصیل بانڈی پورہ کے گاؤں زڑی منج میں پیدا ہوئے، انہوں نے مسجد وزیر خان سے ملحقہ مدرسے اور اورینٹل کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ اخبار خدمت میں رپورٹر اور پتھر مسجد سرینگر اور انٹرمیڈیٹ کالج سوپور میں استاد کے منصب پر فائز رہے۔

یکم ستمبر 2021 کو حیدرپورہ سرینگر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ وفات کی خبر ملنے پر خوفزدہ مودی سرکار نے وادی بھر میں کرفیو لگا کر  انٹرنیٹ اور ذرائع ابلاغ معطل کر دیے۔ سید علی گیلانی کا جسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر لحد میں اتارا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر