پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کے لیے آن لائن اپائنٹمنٹ بکنگ سسٹم بنانے کا حکم دے دیا۔
ڈی جی مصطفی جمال کی قیادت میں یہ ہدایت زونل دفاتر میں پاسپورٹ درخواست دہندگان کی سہولت میں اضافے کی جانب ایک قدم ہے۔
درخواست دہندگان کے لیے سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لئے انہوں نے ایس ایم ایس الرٹس کے ذریعے نوٹیفکیشن سسٹم کی تجویز پیش کی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں ای پاسپورٹ کی سہولت شروع کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جون میں ای پاسپورٹ متعارف کرانے کا مقصد پاسپورٹ سروسز کو جدید بنانا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
