
نگران وزیر خزانہ سے فواد حسن فواد کی ملاقات؛ اقتصادی اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری نے نگران وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر سے آج وزارت خزانہ میں ملاقات کی جس میں اقتصادی اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران موجودہ نجکاری پروگرام کو بھی زیر غور لایا گیا۔
وزارت خزانہ نے اعلامیے میں مزید بتایا کہ ملاقات میں شمشاد اختر اور فواد حسن فواد کے درمیان اضافے اور معاشی ترقی کے لیے مربوط حکمت عملی مرتب کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News