
کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والے اکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ کو مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے صوبائی قائدین کا اہم اجلاس ہوا جس میں گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہونے والے پارٹی رہنماؤں کی صحتیابی پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
پارٹی رہنماؤں نے حافظ حمد اللہ کو مزید علاج کے لئے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ سمیت دیگر 2 زخمیوں کو آج کراچی منتقل کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللہ سمیت دیگر زخمیوں کا کراچی میں علاج معالجے کے اخراجات بلوچستان حکومت برداشت کرے گی۔
اسپتال حکام نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں ایک کی حالت تاحال تشویش ہے۔
اجلاس میں حافظ حمداللہ کے بھائی سمیت جے یو آئی (ف) کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے گزشتہ روز عیادت کے موقع پر کراچی منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کی زد میں آکر حافظ حمداللہ زخمی ہوگئے تھے۔
ایس ایس پی مستونگ نے بتایا تھا کہ دھماکے میں حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے، جن کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا، تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News