بجلی کے بلوں پر عوامی ردعمل؛ پیسکو کو پولیس سیکیورٹی فراہم
پشاور اور خیبر میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوامی ردعمل کے پیش نظر پولیس نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو سیکیورٹی فراہم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس نے پشاور اور ضلع خیبر میں پیسکو کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سی پی او کے احکامات پر پشاور پولیس کی جانب سے تمام متعلقہ ایس پیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے اور پیسکو دفاتر کو فوری سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔
علاوہ ازیں پشاور پولیس کی جانب سے ایس پیز کو اپنے علاقوں کے فیڈرز روٹس پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوامی ردعمل کے پیش نظر پیسکو نے پولیس سے سیکیورٹی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
