
جماعت اسلامی کا کراچی میں 100 مقامات پر دھرنوں کا اعلان
جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں 100 مقامات پر دھرنوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 6 اکتوبر کو کراچی میں بڑا دھرنا ہوگا، مہنگائی کے خلاف 100 مقامات پر دھرنا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے انوکھا احتجاج کیا، پورے ملک میں احتجاج کیا گیا ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا، کراچی کے 15 مقام پراحتجاج کیا کہیں بھی ایک ایمبولینس بھی نہیں رکی فوری راستہ دیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کے بعد 100 مقام پر اسی طرح کا احتجاج کیا جائے گا، مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ڈالر کیلئے وقتی طور پر کارروائی نہیں ہونی چاہیے، ڈالر کی قیمت میں کمی کا اثر پیٹرول کی قیمت میں آنا چاہیے تھا، چاہتے ہیں پیٹرول اور ڈالر کی قیمت نیچے آئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News