
انتہائی اہم تعیناتی ہوگئی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم کو سپریم کورٹ کی نئی رجسٹرار تعینات کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جزیلہ اسلم کو رجسٹرار تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے حوالے کردی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں رجسٹرار کا عہدہ خالی تھا، ڈپٹی رجسٹرار عامر رانا کو رجسٹرار سپریم کورٹ کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی تھیں، اب جزیلہ اسلم کو باقاعدہ رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News