Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی طاقتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

Now Reading:

عالمی طاقتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری
مولانا عبدالغفور حیدری

 جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے مستونگ دھماکے کیخلاف کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مستونگ واقعہ میں حافظ حمد اللہ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا، اللہ کا شکر ہے کہ حافظ حمد اللہ اور ساتھی محفوظ رہیں، مستونگ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ واقعہ جمیعت کے قائدین پر حملے کا تسلسل ہے، مولانا فضل الرحمان پر تین خودکش حملے ہوئے ہیں، ماضی میں جمعیت کے درجنوں علماء کو شہید کیا گیا ہے، باجوڑ میں بھی 80 سے زائد علماء و کارکنان شہید ہوئے، مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقت ور ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ:ان قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہون کہ جمیعت علمائے اسلام ان شہیدوں کی جماعت ہے جنہوں نے انگریزوں کو خطے سے بھگایا، جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ بڑی جرت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا ہے، آج شو پیس کے تحت تنظیمیں ذمہ داریاں قبول کرتے ہیں مگر ان کے پچھلے کچھ قوتیں ہیں جو ان کو فنڈنگ کررہے ہیں، ہم نہ اپنے نظریہ اور نہ ہی اپنے حوصلے سے پیچھے ہٹانے کو تیار ہیں، ان حملوں کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جو عمران خان کو حکومت کو لانے میں ملوث تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کو امریکہ، اسرائیل اور بھارت سمیت دیگر عالمی قوتیں اقتدار میں لانے میں کامیاب ہوئے۔

 جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا غفور حیدری نے کہا کہ پاکستان نے سی پیک سے جو فائدہ اٹھانا تھا وہ نہیں اٹھا سکا، عالمی طاقتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنے چاہتے ہیں، ہم ریاست کے ساتھ ہیں ہم پر حملے ریاست پر حملہ ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر