Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کابینہ؛ کچے میں پولیس اور رینجرز کا آرمی کے ساتھ ملکر آپریشن کا فیصلہ

Now Reading:

سندھ کابینہ؛ کچے میں پولیس اور رینجرز کا آرمی کے ساتھ ملکر آپریشن کا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں ردوبدل کا ورکنگ پیپر تیار

کچے میں پولیس اور رینجرز نے آرمی کے ساتھ ملکر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں امن امان سے متعلق صوبے بھر کی صورتحال پر سندھ کابینہ کو انسپیکٹر جنرل پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال 2023ء میں 218 لوگ اغوا ہوئے جن میں سے 207 مغوی بازیاب ہوئے ہیں، اس وقت 11 لوگ ابھی تک یرغمال ہیں، 11 میں سے 3 لوگ شہید بینظیرآباد، 7 لاڑکانو اور ایک سکھر سے اغوا ہوئے ہیں، جب میں نے آئی جی پولیس کی حیثیت کا چارج سنبھالا تو 57 اغوا تھے اور اب 11 ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مغویوں میں نوید لاشاری جیکب آباد، ساگر کمار گڑھی یاسین، قدیر، ظہیر، گلبھار اور شاہد کشمور سے اغوا ہوئے، جبار کو سکھر، سومار کو قاسم آباد، فرحان اور شاہد نوشہروفیروز سے اغوا ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مغویوں کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے، جو پولیس والے اچھی کارکردگی نہ کریں ان کو تبدیل کریں، 11 مغویوں سے متعلق مجھے رپورٹ کریں، گھوٹکی-کندھ کوٹ پل پر کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، پل بن جائے تو علاقہ کھل جائے گا اور امن امان بہتر ہو جائے گا۔

سندھ کابینہ نے کچے میں پولیس اور رینجرز کا آرمی کے ساتھ آپریشن، اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول، ڈرگ مافیا کے خلاف سخت آپریشن اور کراچی میں رینجرز کی تعیناتی 6 ماہ تک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Advertisement

رینجرز کی تعیناتی 14 ستمبر 2023 تا فروری 2024 تک ہو گی۔

کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی پولیس رفعت مختار، پرنسپل سیکریٹری حسن نقوی، ایڈووکیٹ جنرل، پروسیکیوٹر جنرل اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

 

 

 

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر