
ایک اور بڑی گرفتاری ہو گئی
چوہدری پرویز الہٰی کرپشن اسکینڈل میں محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کو تعمیراتی ٹھیکوں میں 1 ارب کی کرپشن کے الزام پر نیب لاہور نے گرفتار کیا ہے۔
ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گجرات و دیگر شہروں میں غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث ہونیکا بھی الزام ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دیگر ملزمان کیساتھ محر عظمت حیات کو پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں بطور ایکسین بھرتی کروا کر استعمال کیا، ملزم محمد خان بھٹی کی شریک ملزمان سے ملی بھگت سے گجرات میں 116 ترقیاتی اسکیمیں منظور کروائیں۔
ترقیاتی ٹھیکوں میں مبینہ طور پر 1 ارب سے زائد بٹورے گئے، من پسند کنٹریکٹر عظمت حیات کو ٹھیکوں میں رشوت کیلئے استعمال کیا گیا، ملزمان نے تعمیراتی کام شروع ہونے سے قبل ہی ٹھیکیداروں کو مکمل ادائیگیوں سے کمیشن وصول کی۔
ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی رقم چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی ، اور محمد خان بھٹی کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل ہوتی رہی، نیب لاہور نے تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے ملزم محمد خان بھٹی کی سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے کسٹڈی حاصل کر لی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News