
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے ملتان کی 4 برس سے خستہ حال نواب پور روڈ کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نواب پور روڈ کا معائنہ کیا اور مقامی دکانداروں سے ملاقات کی، دکانداروں نے خراب سٹرک کے باعث مشکلات کے بارے شکایات کیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نواب پور روڈ کی تعمیر کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس سٹرک کو جلد تعمیر و بحال کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو سٹرک کی تعمیر کے لیے ہدایات دیں۔
اس موقع پر صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News