پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سبربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا دور ہے لوگ جھوٹ اور سچ میں فرق کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سبربراہ پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آپ دنیا کی تاریخ دیکھیں کسی بے ایمان نے ترقی نہیں دی، ڈیرا اسماعیل خان کو محروم رکھنے میں یہاں کے بے ایمان لیڈروں کا کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرا اسماعیل خان میں پانچ سال میں نے حکومت کی اور ایک ایک کام یاد دلوا سکتا ہوں کہ میں نے صوبے کی ترقی میں کون سا کردار ادا کیا ہے، ہم نے خیبر پختون خواہ میں پولیس اور تعلیم کے نظام کو بہتر کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سبربراہ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اس صوبے کی عوام کو ان کے بے ایمان لیڈروں کے اصل چہرے بے نقاب کرنے کے لیے نکلا ہوں، لوگ سمجھدار ہوگئے ہیں سوشل میڈیا کا دور ہے لوگ جھوٹ اور سچ میں فرق کر سکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
