صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر مس زوئے وئیر کی قیادت میں برطانوی ہائی کمیشن کے ایک وفد سے تفصیلی ملاقات کی جس میں وفد میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر مس زوئے وئیر کے علاوہ پولیٹیکل آفیسر رس مک پارٹلینڈ اور پولیٹیکل ایڈوائزر مس عدیلہ خان شامل تھے۔
اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کو مقبوضہ کشمیر اور مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔
صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اس لئے بھی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ برطانیہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ دولت مشترکہ کا بھی رکن ہے اور اُس کے پاکستان اور بھارت دونوں سے یکساں تعلقات ہیں لہذا برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے، کیونکہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے اور یہ مسئلہ اُس وقت پیدا ہوا جب برطانیہ اپنے دو سو سالہ اقتدار کے خاتمے پر برصغیر سے روانہ ہوا۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ 76 سال سے مسئلہ کشمیر حل طلب ہے اور کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں لٰہذا انٹرنیشنل کمیونٹی بالخصوص برطانیہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
