Advertisement
Advertisement
Advertisement

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی شامت آ گئی

Now Reading:

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی شامت آ گئی

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی شامت آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا آج سے صوبائی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پر داخلہ بند کر دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ بغیر ہیلمٹ کسی بھی موٹرسائیکلسٹ کو شہر کی اہم شاہراہوں پر داخل نہ ہونے دیا جائے۔

سی ٹی او کے احکامات کے مطابق آج سے مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور ایسے شہریوں کی موٹرسائیکلوں کو بھی بند کر دیا جائے گا۔

مستنصر فیروز نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو کسی بھی اہم و مصروف شاہراہ پر نہیں آنے دیا جائے گا، مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف غفلت و لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کئے جائیں گے، کسی بھی سرکاری و نیم سرکاری ادارے کے اہلکار کو بھی پابندی سے استثنیٰ نہیں ہوگا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شاہدرہ، جی ٹی روڈ، برکی روڈ، بیدیاں روڈ، رائے ونڈ روڈ، روہی نالہ فیروز پور روڈ پر ناکہ بندی کی جائے گی، اس کے علاوہ ملتان روڈ، علامہ اقبال روڈ، خیابان جناح روڈ، پیکو روڈ سمیت ریموٹ ایریاز میں بھی ناکہ بندی ہوگی۔

سی ٹی او مستنصر فیروز کے مطابق قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیشِ نظر سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر