Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

Now Reading:

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سخت سکیورٹی میں اٹک جیل سے سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پولیس اٹک جیل پہنچی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں لے کر روانہ ہوئی، قافلے میں موبائلز اور ایمبولینس بھی شامل تھے، اسلام آباد پولیس کے اسکواڈ میں اے ٹی ایس کے کمانڈوز بھی شامل تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے براستہ موٹروے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

اس ضمن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے کمرے کی صفائی کروالی گئی ہے جس میں اٹیچ باتھ بھی ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اڈیالہ جیل منتقلی سے قبل جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا، ان کا بلڈ پریشر نارمل تھا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کردی گئیں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر