Advertisement
Advertisement
Advertisement

پورے سندھ کا مطالبہ ہے کہ جان محمد مہر کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پورے سندھ کا مطالبہ ہے کہ جان محمد مہر کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پورے سندھ کا مطالبہ ہے کہ جان محمد مہر کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری محلہ لوکل بورڈ میں صحافی جان محمد مہر کی رہائش گاہ آئے اور صحافی جان محمد مہر کے بھائی کرم اللہ مہر، برادر نسبتی شاہ زیب مہر اور شکیل احمد مہر سے تعزیت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سکھر پریس کلب کے صدر چوہدری ارشاد، سکھر یونین آف جرنلسٹ کے صدر امداد بوزدار اور انس گھانگھرو، سرکش سدایو سمیت کے ٹی این کے عملے سے بھی اظہار افسوس کیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے صحافی جان محمد مہر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری طور پر کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صحافی جان محمد مہر پورے ملک کے اثاثہ تھے، ہم صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ جان محمد مہر کے لواحقین کو انصاف دلوائیں، جس طرح سے کیس کی تحقیقات کی جانی تھی وہ نہیں ہو رہی، پورے سندھ کا مطالبہ ہے جان محمد مہر کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے، مجھے امید ہے نگران وزیر اعلیٰ جان محمد مہر کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، ہمارے کچے میں دہشت گردوں کے اسلحہ پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر