
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ شہر کراچی ترقی کرے گا پاکستان ترقی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے الخدمت کے تحت بنو قابل 2 کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی اور پاکستان کا مستقبل باغ جناح پر موجود ہے، بنو قابل 1 میں کامیابی حاصل کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں، اسلام عدل کا نظام ہے، سب کو برابر کے انصاف فراہم کررہا ہے، آگے بڑھنے کا موقع اسلام فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، جاگیردار اور وڈیرے پاکستان پر قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں، ہمارے بزرگوں نے قربانیاں اس لیے نہیں ڈی کہ وڈیرے اور جاگیردار قبضہ کرلے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے نوجوان مشعل کو روشن کریں گے، 14 سے 25 سال کے نوجوان 65 لاکھ سے زیادہ ہیں، جس میں سے 40 سے 50 ہزار ڈگری پروگرام تک جاتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کراچی کے نوجوانوں کو پاور کریں گے، شہر کراچی ترقی کرے گا پاکستان ترقی کرے گا، آئی ٹی کو 25 سے 30 ڈالر کرسکتے ہیں، پڑوسی ملک 300 بلین ڈالر پہ ہے تو ہم اس کا مقابلہ کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو باہر نہیں بھیجے گے ہم ڈالر بھی لائیں گے درھم و دینار بھی لائیں گے اور اپنے روپے کی ویلو بھی بڑھائیں گے، آج کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں وعدہ کریں کہ محنت کریں گے اور کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ پہ بھروسہ کریں گے یہ ملک پھر ترقی کرے گا، نوجوان مایوس نہ ہوں محنت کریں، امیر زندگی ہے یقین سے ہمکنار ہوں گے، 12 کیس سے بڑھا کر 30 کیمپس بنائیں گے، 6 کورسز سے بڑھا کر 15 کورسز کروائیں گے، 2 سال کا ڈپلومہ کروائیں گے اور آئی ٹی کالج بنائیں گے، 2024 میں الخدمت بنو قابل آئی ٹی کالج بنائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین کروڑ عوام کے لیے ملازمت نہیں ہے، سی ایس ایس پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں، ہم لسانیت و عصبیت پر یقین نہیں رکھتے ہیں تمام زبان بولنے والے ہمارے ہیں،شہر میں رہنے والے سب کی خدمت کریں گے، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں، قبضہ میئر سے جان چھڑوانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،مسئلہ صرف میئر کا نہیں اب صوبائی اسمبلی بھی ہم بنائیں گے۔
آاس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے نعرے بھی لگائے
پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ اس زندگی کی قیمت کیا لا الہ الا اللہ
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News