سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے جی 20 ممالک میں سعودی عرب کی معیشت کو سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے تیل کے علاوہ پیداوار میں واضح ترقی کی ہے۔
آئی ایم ایف نے وژن 2030 کے اہداف اور مقاصد کی تکمیل کے لیے حکومتی اقدامات کو مستحکم قرار دیا۔
آئی ایم ایف نے خواتین کو بااختیار بنانے اور لیبر مارکیٹ میں خواتین کی حصہ داری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سعودی لیبر مارکیٹ کو بھی بہترین قرار دیا۔
عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بےروزگاری کی شرح میں تاریخی کمی ہوئی ہے اور سعودی عرب میں 2023 کے دوران تیل کے علاوہ معیشت میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
