
چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ تجربات نے ملکی معاشی حالات کو اس نہج تک پہنچا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر سے آنے والے سیاسی رہنماؤں کا کارکنوں کو جلسے میں شرکت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے اکابرین کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں، آج تو کاٹن کے کپڑے پہن کر بڑی بڑی گاڑیوں میں بیٹھ سیاست کی جاتی ہے، آج ہم جیلوں میں جانے والے ائرکنڈیشن اور فائیو سٹار ہوٹلوں جیسی مراعات مانگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے مشکل حالات میں جیلیں کاٹیں، ہمارے اکابرین جیلوں میں جانے پر فخر کرتے تھے، آج کے سیاستدان جیل تو دور، ریل میں جانے سے بھی کتراتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اس سر زمین کی اپنے خون سے حفاظت کی انہیں غدار کہا جاتا ہے، ہمارے اکابرین کی وفات کا دن سرکاری سطح پر نہیں منایا جاتا ہے، ہمیں اپنے اکابرین پر فخر ہے جنہوں نے اپنے عوام کی پگڑی اونچی کی، ہم آج بھی اپنے گمشدہ لوگوں کے انتظار میں ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں بسنے والےتمام اقوام کو بلوچستانی مانتے ہیں، بلوچستان کی تمام سیاسی قوتیں الیکشن نہیں بلکہ یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہوں، میں بحثیت کارکن بن کر اس اتحاد میں تاقیامت چلنے کو تیار ہوں، ہم اس سر زمین کے نمک حلال ہیں۔
چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ تجربات نے ملکی معاشی حالات کو اس نہج تک پہنچا دیا ہے اور دوست ممالک بھی ہم سے ناراض ہوچکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News