کوئٹہ کسٹمز کا چینی اسمگلنگ کے خلاف تاریخی کریک ڈاﺅن
کوئٹہ کسٹمز حکام نے چینی اسمگل کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے ایک ہی دن میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 20 ٹرکوں پر مشتمل گاڑیوں سے ہزاروں پارسلز چینی برآمد کر لی۔
پکڑی جانے والی چینی اور قبضے میں لی جانے والی گاڑیوں کی مارکیٹ قیمت 70 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔
ایک اور کارروائی میں 15 ٹرکوں کو روک کر ان سے 8206 پارسلز چینی جو کہ بغیر پرمٹ اندرون صوبہ بلوچستان اور بعد ازاں سرحدی علاقوں میں بھجوائی جا رہی تھی، قبضے میں لے لی گئی۔
کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والے سامان اور گاڑیوں کی قیمت تقریبا 70 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔
اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنے والی گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
