
سینئر سیاستدان اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نگران حکومت کو آئینی اختیار نہیں کہ وہ کسی بھی طرح کے انتظامی فیصلے کریں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کے وکلاء کنونشن سے بیرسٹر اعتزاز احسن نے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر انتخابات نہ کروانے اور سہولت کار بننے پر آئین شکن ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، حلقہ بندیاں تاخیری حربہ ہے یہ نہیں ہونے دیں گے۔
بیرسٹر اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نگران حکومت کو آئین اختیار نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی طرح کے انتظامی فیصلے کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News