Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے خطے اور عالمی سطح پر تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں،وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان کے خطے اور عالمی سطح پر تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں،وزیر خارجہ
جلیل عباس جیلانی

ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر عالمی برادری کے ردعمل سے انسانیت کے مستقبل کا تعین ہوگا، وزیرخارجہ

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خطے اور عالمی سطح پر تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس کے بعد نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں خارجہ امور پر غور کیا گیا، پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان کے خطے اور عالمی سطح پر تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، امریکہ سے تعلقات میں بہت بہتری آ رہی ہے، امریکہ کے ساتھ پاکستان کی تجارت 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، سعودی عرب اور چین کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں “لک افریقہ” پالیسی پر بھی بریفنگ دی گئی ہے، افریقہ ایک بہت اہم بر صغیر کے طور پر ابھر رہا ہے۔

Advertisement

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے، ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو کی سہولت فراہم کر رہی ہے، کسی بھی ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو طویل مدت کے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر