
نگراں وزیراعظم کا شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار افسوس
نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن مقررہ مدت میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے تاریخی یونین ڈیبیٹ ہال میں طلبہ سے پاکستان کے موجودہ صورت حال اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مقررہ مدت میں ہونگے، نگران حکومت شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں مکمل غیر جانبدار ہوں، نو مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو ہر حال میں کڑی سزا دی جائے گی، نو مئی کے حوالے سے جیلوں میں قید افراد پر تھوڑ پھوڑ، آتشزنی اور دہشت گردی کے الزامات ہیں، دنیا کے مہذب معاشروں میں ایسے اقدام کرنے والوں کے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوسکتا، کوشش کریں گے کہ تمام جماعتوں کو انتخابات میں منصفانہ طریقے سے حصہ لینے کا موقع ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی سیاست نہیں کررہی، اگر ایسا ہوتا تو عمران خان اپوزیشن لیڈر ہوتے، دنیا کے مختلف ممالک میں پریس کی آزادی خطرات سے دوچار ہے، ان میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں، پاکستان میڈیا پر ہر قسم کی تنقید کی جاسکتی ہے، ہم کسی بھی طریقے سے میڈیا پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کا خطاب سننے کیلئے پاکستانی طلبہ کی اکثریت موجود تھی، انوار الحق کاکڑ کا خطاب ایک گھنٹہ جاری رہا، طلبہ کے سوالات کے جواب بھی دئیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News