Advertisement
Advertisement
Advertisement

سید علی گیلانی کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، مشعال ملک

Now Reading:

سید علی گیلانی کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، مشعال ملک
مشعال ملک

مشعال ملک نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے موقع پر کشمیر ہاؤس میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کی قربانیاں جاری ہیں جو جاری ہیں، بھارتی عزائم کو سید علی گیلانی نے بہت پہلے افشاں کردیا تھا،ہم اپنا مقدمہ بھر پور انداز میں اقوام عالم کے سامنے رکھیں گے۔

مشعال ملک نے کہا کہ  سید علی گیلانی کے ساتھ میرا رشتہ باپ بیٹی کا تھا ان کی  زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  سید علی گیلانی کے زندگی میں بہت سے چیلنجز آئے وہ ہمیشہ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے رہے، سید گیلانی نے کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے رکھا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،آج بھی کئی کشمیری رہنما جیلوں میں نظربند ہیں، کشمیری نظریے کو کوئی بھی نہیں دفنا سکتا۔

Advertisement

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں علی گیلانی کے مشن کو آگے لے کر چلنا ہے، کشمیری صرف یہ چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے سید علی گیلانی عرص دراز تک نذر بند رہے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری ، عبدالحمید لون ، راجہ فاروق حیدر سمیت  دیگر مقررین نےسید علی گیلانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر