پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سبربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سبربراہ پرویز خٹک نے کوہاٹ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاسی لوگ ایماندار ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، ہم کب تک کھوکھلے نعروں کے پیچھے بھاگیں گے، ملک میں کارخانے لگانا وفاقی حکومت کا کام ہے مگر کسی وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے لئے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چئیرمین پی ٹی آئی سے بہت امیدیں تھیں مگر وہ صرف امیدیں ہی تھی، چئیرمین پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کا چھوٹا نعرہ لگایا اور ملک کو تباہ کر دیا جبکہ دیگر بڑے سیاسی رہنماؤں سمیت چئیرمین پی ٹی آئی نے بھی پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے، آج پاکستان کا ہا شخص غیر ملکی قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سبربراہ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم انتشار نہیں چاہتے، پی ٹی آئی پی نعروں کے لئے نہیں آئی بلکہ ہم ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، ہم اللہ سے مدد چاہتے ہیں، جنوبی اضلاع بہت پسماندہ رہ گئے ہیں ان کے لئے بہت کچھ کرنا ہے، ہم سیاست ایمانداری سے کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
