
نگران وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ آزمائشیں ہیں مسائل ہیں، کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہے، بہت جلد تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔
نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو درپیش سماجی و معاشی اور اخلاقی مسائل کا حل اسلام کی تعلیمات اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔
انہوں نے علمائے کرام پر زور دیا کہ اسلام کے پیغام کو عام کریں کیونکہ ان میں اس پیغام کو معاشرے کے کونے کونے تک پہنچانے کی طاقت ہے۔
انیق احمد نے کہا کہ مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے اسلامی تعلیمات سے آراستہ ہو کر معاشرے کو درست سمت پر گامزن کر سکتے ہیں۔
نگران وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ خارجی چیلنجز کا سامنا ہے، کچھ لوگ پاکستان کے خوبصورت چہرے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، ہم پاکستان کو مودی کا ہندوستان نہیں بننے دیں گے اور اس کے لیے علماء کے تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہے، مسائل کو کنٹرول کرنا ہے، جب بجلی کا بل زیادہ آتا ہے تو ہمارے گھر کی معیشت بھی ٹوٹ جاتی ہے، قوم کو مایوسی سے نکالیں گے، بہت جلد مسائل پر قابو پالیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News