
رواں مالی سال جولائی میں معاشی اعشاریوں میں ملا جلا رجحان
رواں مالی سال جولائی میں معاشی اعشاریوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات سمیت پرائمری خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رواں مالی سال جولائی میں پچاس کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر اور روپے کی قدر اور مالی ذخائر میں کمی کا سامنا دیکھا گیا۔
رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں دو ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی، گزشتہ مالی سال جولائی میں 2.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی، ایک سال میں روپے کی قدر میں 81 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی۔
جولائی 2023 میں مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی میں مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد تھی۔
ایف بی آر محصولات میں 17.5 فیصد اور نان ٹیکس آمدنی میں 44.4 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات میں 4.6 فیصد کی کمی اور درآمدات میں 23.5 فیصد کی کمی ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News